پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی شہریوں کو بادشاہ کے خلاف عدالت جانے کا حق مل گیا

datetime 4  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ مملکت کے کسی بھی شہری کو بادشاہ اور ولی عہد سمیت شاہی خاندان کے کسی بھی فرد کے خلاف کوئی شکایت ہو تو وہ عدالت کا درازہ کھٹکھٹا سکتا ہے۔ آئین کی رو سے کسی کو کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے اور سب لوگ برابر ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز جدہ میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اجلاس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بعض ممالک کے باد شاہوں اور سربراہان مملکت کو آئینی تحفظ حاصل ہوتا ہے اور کوئی عام شہری ان کے خلاف عدالتی چارہ جوئی نہیں کرسکتا۔ یہاں ایسا نہیں ہے۔ کوئی بھی سعودی شہری جسے بادشاہ، ولی عہد یا حکمران خاندان کے کسی فرد کے خلاف کوئی شکایت ہو تو وہ عدالت میں دعویٰ دائر کرسکتا ہے۔شاہ سلمان کا کہنا تھا چیف جسٹس الشیخ سعد بن عتیق کی عدالت مےں شاہ عبدالعزیزکے خلاف بھی عدالت میں ایک دعویٰ دائر کیا گیا تھا ۔ وہ شاہ عبدالعزیز کے پاس آئے اور انہیں بتایا کہ ایک شہری نے ان کے خلاف دعویٰ دائر کیا ہے۔ شاہ سلمان نے انہیں بٹھایا اور جج نے وہیں پر مدعی اور مدعا علیہ کے درمیان مقدمے کا فیصلہ سنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ عبدالعزیز نے ہمارے لیے اپنی ذات سے مثال قائم کردی ہے اس کے بعد کوئی بھی عہدیدارحتیٰ کہ بادشاہ مملکت ، ولی عہد اور شاہی خاندان کا کوئی فرد بھی آئین سے بالا نہیں ہے۔شاہ سلمان نے کہا کہ کتاب اللہ، سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور خلفائ راشدین کا طریقہ ہمارا دستور ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ اسلام کے سائے میں امن و استحکام کی زندگی بسرکررہے ہیں۔ میں تمام شہریوں کو کہتا ہوں کہ اگر وہ ہم میں کوئی خامی دیکھیں تو ہمارے دروازے ان کے لیے ہروقت کھلے ہیں

مزید پڑھئے:خواتین سیاحوں کے لیے دنیا کے خطرناک ترین مقامات کی فہرست جاری،نام جان کر آپ بھی حیران ہوں گے

وہ آئیں۔ ہمارے ساتھ بیٹھیں۔ ہم ہرشکایت کا ازالہ کریں گے۔شاہ سلمان نے عوام اور حکمران طبقے کو کتاب اللہ اورسنت رسول پرعمل کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ ہرشخص اپنی اپنی ذمہ داریوں کو احساس جوابدہی کے ساتھ انجام دے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…