پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

دنیاکے بڑے مجرموں کی فہرست ،مودی کی تصویربھی شامل

datetime 3  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سرچ انجن گوگل پر دنیا کے دس سب سے بڑے مجرموں کی تلاش کی جائے تو اس میں بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی کی تصویر بھی شامل ہے۔ سوشل میڈیا کے صارفین کے نزدیک دنیا کے 10 سب سے بڑے مجرموں کی تلاش کے نتائج میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی تصویر آنا ابھی تک ایک معمہ بنا ہوا ہے۔ تاہم مجرموں کی فہرست میں نریندرا مودی کی تصویر کا آنا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ”ٹاپ ٹرینڈ” بن گیا ہے۔ ٹویٹر کے صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ ایک صارف مالویکا کپور نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے گوگل پر سخت غصہ ہے کہ اس نے ہمارے ”پردھان منتری” کی تصویر دنیا کے سب سے بڑے مجرموں میں شامل کر دی لیکن ہمیں خدشہ ہے کہ نریندرا مودی یہ نہ کہہ دیں کہ یہ ہمارے بارے میں سب کچھ جانتے ہیں۔ ایک اور صارف پریانکا نے اس پر اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ سرچ انجن گوگل نے ہمارے وزیراعظم کی تصویر مجرموں کی فہرست میں شامل کر دی ہے۔

مزید پڑھیے:پیشاب روک کر رکھنا چاہیے یا نہیں، ماہرین نے بتا دیا

ایک صارف نے طنزیہ الفاظ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ڈیئر گوگل! ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہمارے وزیراعظم مودی کریمنل ہیں لیکن اس بات کو اتنا نہ اچھالا جائے۔ شاہ نامی صارف نے بھی طنزیہ لکھا کہ میں فہرست میں موجود باقی 9 افراد سے واقف نہیں ہوں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…