نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت کی جانب سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی مخالفت اور زہریلا پروپیگنڈا جاری‘ دہشت گردی کا جواب دہشت گردی سے دینے کا متنازعہ بیان دینے والے بھارتی وزیر دفاع منوھر پاریکر نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ہتھیاروں کی فراہمی پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ بدھ کو یہاں اپنے امریکی ہم منصب ایشٹن کارٹر سے ملاقات سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے منوھر پاریکر نے کہا کہ بھارت کو امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ہتھیاروں کی فراہمی پر شدید تشویش ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ مخصوص ہتھیاروں پر تبصرہ نہیں کریں گے تاہم ہمیں اس پر تحفظات ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو مسلسل اسلحہ کی فروخت بارے سوالوں کے جوابات دے رہے تھے ان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ وہ امریکی وزیر دفاع کے سامنے یہ معا ملہ اٹھائیں گے تاہم پاریکر نے اس کا کوئی واضح جواب نہیں دیا۔