پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

بنگلادیش کے کیمپوں میں برما سے آئے روہنگیا مسلمان پریشان

datetime 3  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بنگلا دیش کے کیمپوں میں محصور برما سے آئے روہنگیا مسلمانوں کی پریشانی بڑھ گئی، حکومت نے کیمکیمپ چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ اس معاملے پرنوبل امن انعام یافتہ آنگ سانگ سوچی کی خاموشی بھی سوالیہ نشان بن گئی۔ میانمار کی ریاست رخائن میں کئی دہائیوں سے آباد لاکھوں روہنگیا مسلمانوں کو کیا پتہ تھا کہ جس زمین پرانہوں نے آنکھ کھولی وہی زمین ان کے لئے تنگ کردی جائیگی۔بدھ مت کے شدت پسندوں کی بڑھتی ہوئی پرتشدد کارروائیوں سے پریشان سینکڑوں برمی مسلمانوں کی کشتی بیچ منجدھار ہچکولے کھا رہی ہے۔ بنگلا دیش کے کیمپوں میں محصور روہنگیا مسلمانوں کو حکومت نے کیمپ چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔وزیر اعظم شیخ حسینہ کے سیاسی مشیر ایچ ٹی امام نے صاف کہہ دیا ہے کہ روہنگیامیانمار کے شہری ہیں،بنگلا دیش لمبے عرصے تک ان کی مہمان نوازی نہیں کر سکتا،انہیں یہاں سے جانا ہوگا۔اس صورتحال میں میانمار کی اصول پسند،جرات مند،جمہوریت ، انسانی حقوق کی علمبرداراور نوبل امن انعام یافتہ آنگ سانگ سوچی کی خاموشی دنیا بھر کیلئے سوالیہ نشان بن گئی ہے۔میانمار پارلیمان میں حزبِ اختلاف کی رکن 69 سالہ سوچی اکثر حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتی نظر آتی ہیں لیکن روہنگیا مسلمانوں کے معاملے پر انہوں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔اس وقت وہ ملک میں عام انتخابات کی مہم چلا رہی ہیںاور خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ اس موقع پر روہنگیا مسلمانوں کی حمایت کر کے شدت پسند بدھ مت کی مخالفت مول لینا نہیں چاہتیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…