اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک امریکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں پاکستان نے امریکا پر معاشی ترقی کیلئے پر امن ایٹمی ٹیکنالوجی تک رسائی کی ضرورت پر زوردیا ہے، جبکہ دونوں ممالک نے عالمی برادری کی فلاح کیلئے ہتھیاروں پر پابندی کی اہمیت پر اتفاق کرتے ہو ئے ایٹمی تجر با ت کو مو خر کر نے کا اعلا ن کیا ہے ،واشنگٹن میں ہونے والے پاک امریکا ورکنگ گروپ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔پاک امریکا ورکنگ گروپ کا ساتواں اجلاس امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہوا۔ اجلاس میں پاکستان نے سماجی معاشی ترقی کیلئے پرامن نیوکلیئر ٹیکنالوجی تک رسائی پر زور دیاہے۔ اجلاس کے دوران کثیر پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کو روکنے پر بھی زور دیا گیا جبکہ غیرریاستی عناصرکی ان ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے عزم کو بھی دہرایا گیا۔پاک امریکی ورکنگ گروپ کے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت پاکستانی سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری اور امریکی نائب سیکریٹری خارجہ برائے آرمز کنٹرول روز گوٹموئلر نے مشترکہ طور پر کی۔ اجلاس کے دوران دونوں ممالک نے عالمی برادری کی فلاح کیلئے ہتھیاروں پر پابندی کی اہمیت پر اتفاق کیا۔اجلاس کے دوران امریکا نے اس عزم کو دہرایا وہ مزید کوئی ایٹمی تجربہ نہیں کریگا جبکہ پاکستان نے بھی اس عزم کو دہرایا کہ وہ خطے میں ایٹمی تجربہ دوبارہ کرنے میں پہل نہیں کریگا۔ پاکستان نے کہا کہ وہ مسلح تصادم سے بچاﺅ اور اعتماد سازی کیلئے کم از کم دفاعی صلاحیت برقرار رکھے گا۔