اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی یونیورسٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دو ہزار ایک سے جاری پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران ایک لاکھ انچاس ہزار افراد جاں بحق ہوئے ۔ براو¿ن یونیورسٹی اینڈواسٹن انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل سٹڈیز کی رپورٹ کاسٹ آف وار میں پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردی کی جنگ میں ہلاکتوں کا مطالعہ کیا گیا۔ تحقیق کے مطابق دو ہزار ایک سے افغانستان میں جاری جنگ میں ایک لاکھ افراد ہلاک اور اتنے ہی زخمی ہوئے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردی کی جنگ میں ایک لاکھ انچاس ہزار فوجی اور شہری زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک لاکھ باسٹھ ہزار افراد زخمی ہوئے ، اقوام متحدہ نے تشویش ظاہر کی ہے کہ دو ہزار پندرہ کے پہلے چار ماہ کے دوران افغانستان میں نو سو چوہتر افراد دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے
مزید پڑھئے:چندایسی وجوہات جو بانجھ پن کا باعث بنتی ہیں/a>