اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چین کے دریائے یانگ ژی میں مسافر بردار جہاز ڈوب گیا۔ جہاز پر 450 افراد سوار تھے۔ اب تک صرف آٹھ افراد کو بچایا جا سکا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق جہاز نانجنگ سے چونگ کنگ جا رہا تھا کہ طوفان میں پھنس گیا۔ جہاز پر 406 مسافر ، پانچ ٹریول ایجنسی کے اہلکار اور عملے کے سینتالیس افراد سوار تھے۔ میڈیا کا کہنا ہے حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے نو بجے پیش آیا۔ ڈھائی سو فٹ لمبا جہاز پانچ سو چونتیس افراد کو لے جا سکتا تھا۔ جہاز کے کپتان اور چیف انجینئر سمیت 8 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ چینی وزیر اعظم لی کی کیانگ جائے حادثہ کا دورہ کریں گے۔