اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی صدر باراک اوبامانے کہا ہے کہ میانمار میں روہنگیا اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک بندکیا جائے ، وائٹ ہاﺅس میں ایشیائی رہنماﺅں کے ایک اجتماع سے خطاب میں صدر بارک اوباما کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ میانمار میں اقلیتی روہنگیا افراد کے ساتھ غیر منصفانہ اور امتیازی سلوک کیا جارہا ہے اور میانمار آمریت سے جمہوریت کی جانب بڑھ رہا ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرے۔ صدر اوباما نے کہا اس امتیازی سلوک کی وجہ سے روہنگیا اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ بہت سے روہنگیا مہاجر انسانی اسمگلروں کا شکار بنے اور بہت سے کھلے سمندر میں اپنی زندگیاں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مہاجرین کی مدد کرنے پر انڈونیشیا اور ملائشیا کی تعریف کی۔
مزید پڑھئے:نئے ہاتھ نئی زندگی افغان پولیس افسر کے بھارتی ہاتھ