اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا بھرمیں خواتین کی تعلیم کے لیے آواز بلند کرنے والی ملالہ یوسف زئی کو جرمنی کی ایک این جی او نے ”بلو ہارٹ ایوارڈ” سے نوازا ہے۔ برلن میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے فیس بک پر جاری ہونے والے بیان کے مطابق جرمنی میں عالمی یوم اطفال کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں ملالہ یوسف زئی کو بلو ہارٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ملالہ کا یہ انعام برلن انٹرنیشنل سکول کی طالبہ زارا افضال نے وصول کیا۔ زارا ستمبر میں برلن آمد پر یہ انعام ملالہ کے حوالے کریں گی۔ اس موقع پر جرمن فنکار وکٹر لینڈیٹا کے بنائے ہوئے ملالہ کے پورٹریٹ کی بھی رونمائی ہوئی جسے دیوار برلن کے ٹکڑے پر پینٹ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھئے:بیگم کے انتخاب میں خواتین کی کونسی چیز مردوں کیلئے سب سے زیادہ اہم ہوتی ہے؟جدید تحقیق نے ہمارے تمام خیالات غلط ثابت کر دیئے
جرمن این جی او کا ملالہ یوسف زئی کے لیے “بلو ہارٹ ” ایوارڈ
1
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں