اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)مصر میں سابق صدر حسنی مبارک کی سیاسی جماعت کے ہیڈ کوارٹر کی عمارتوں کو مسمار کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔سابق مصری صدر کی جماعت نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کو سال 2011 میں تحلیل اور اس کے سارے اثاثے منجمد کر دیے گئے تھے۔تحلیل کی جانے والی نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی دفاتر تحریر سکوائر کے قریب دریائے نیل کے کنارے واقع ہیں اور انھیں 2011 میں سابق صدر کے خلاف احتجاجی تحریک کے دوران نذرآتش کر دیا گیا تھا۔دفتر کی عمارت کے علاوہ قریب میں ہی سرکاری دفاتر کو بھی مسمار کیا جا رہا ہے۔ ان دفاتر کو سرکاری افسران استعمال کرتے تھے۔عمارتوں کو گرانے کے بعد زمین قریب میں واقع عجائب گھر کو دے دی جائے گی۔حکومت نے اپریل میں ان عمارتوں کو منہدم کرنے اور اس کی زمین عجائب گھر کو دینے کی منظوری دی تھی۔بی بی سی کے مطابق سابق صدر کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے والے کارکن یقیناً اس فیصلے سے خوش ہوں گے لیکن ان میں سے کئی بہت زیادہ مایوس بھی ہوں گے کہ انقلاب کے اصل مقاصد کو حاصل نہیں کیا جا سکا۔گذشتہ ماہ مئی میں ایک عدالت نے حسنی مبارک کو بدعنوانی کے ایک مقدمے کی دوبارہ سماعت میں بدعنوانی کے الزام میں تین سال کی سزا سنائی تھی۔صدارتی محل کی تزین وآرائش کے لیے مخصوص ایک کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کی رقم میں خرد برد کرنے کے مقدمے میں ان کے دونوں بیٹوں کو بھی چار چار سال سزا سنائی گئی۔سنہ 2011 میں اقتدار سے محروم ہونے والے حسنی مبارک پر قائم کیے جانے والے مقدمات میں سے یہ آخری مقدمہ تھا۔اس سے پہلے 85 سالہ سابق صدر کو جون 2012 میں 2011 کے مظاہروں کے دوران مظاہرین کو ہلاک کرنے کی سازش کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی مگر جنوری 2013 میں اس سزا کے خلاف ایک اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی گئی تھی جس کے بعد مقدمہ دوبارہ چلانے کا حکم دیا گیا تھا۔مقدمے کی دوبارہ سماعت مئی میں شروع ہوئی مگر حسنی مبارک اس مقدمے کے تحت دی جانے والی سزا کی زیادہ تر مدت پوری کر چکے تھے۔واضع رہے کہ سابق مصری صدر قاہرہ کے ایک فوجی ہسپتال میں زیرِ اعلاج ہیں۔
مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کی پارٹی کا ہیڈکوارٹر مسمار
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کے بیٹے نے جلد کام نہ کرنے پر ملازم ...
-
رجب بٹ پاکستان چھوڑ کر بیرونِ ملک منتقل، ویلاگنگ کو بھی خیرباد کہہ دیا
-
سرکاری ملازمین کی موجیں حکومت کا ایک بارپھرالاونسز دینےکا اعلان
-
ہر عمر میں جسمانی طور پر فٹ رہنے کا آسان ترین طریقہ
-
بیوہ خاتون کے گھر سے 30 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات چوری کا معمہ حل
-
عظیم بلے باز لارا نے کس بولر کو مشکل ترین قرار دیدیا؟
-
’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے نئے سیزن میں امیتابھ کا فی قسط حیران کن ...
-
حمیرا اصغر کو زہر دیا گیا یا نہیں؟ کیمیکل ایگزامن رپورٹ آگئی
-
اب کوئی بھی شہری پاکستانی شہریت چھوڑ سکتا ہے ،نیا ترمیمی بل منظور کرلیا
-
ویرات کوہلی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی درخواست، بھارت کو ٹیم میں خلا محسوس ہونے ...
-
پی ٹی آئی کا اے آر وائی نیوز کے بائیکاٹ کا اعلان
-
حکومت نے معروف موبائل کمپنی ہواوے کیخلاف بڑی کارروائی کا آغاز کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کے بیٹے نے جلد کام نہ کرنے پر ملازم کو گولی مار دی
-
رجب بٹ پاکستان چھوڑ کر بیرونِ ملک منتقل، ویلاگنگ کو بھی خیرباد کہہ دیا
-
سرکاری ملازمین کی موجیں حکومت کا ایک بارپھرالاونسز دینےکا اعلان
-
ہر عمر میں جسمانی طور پر فٹ رہنے کا آسان ترین طریقہ
-
بیوہ خاتون کے گھر سے 30 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات چوری کا معمہ حل
-
عظیم بلے باز لارا نے کس بولر کو مشکل ترین قرار دیدیا؟
-
’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے نئے سیزن میں امیتابھ کا فی قسط حیران کن معاوضہ سامنے آگیا
-
حمیرا اصغر کو زہر دیا گیا یا نہیں؟ کیمیکل ایگزامن رپورٹ آگئی
-
اب کوئی بھی شہری پاکستانی شہریت چھوڑ سکتا ہے ،نیا ترمیمی بل منظور کرلیا
-
ویرات کوہلی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی درخواست، بھارت کو ٹیم میں خلا محسوس ہونے لگا
-
پی ٹی آئی کا اے آر وائی نیوز کے بائیکاٹ کا اعلان
-
حکومت نے معروف موبائل کمپنی ہواوے کیخلاف بڑی کارروائی کا آغاز کردیا
-
اگلے 24گھنٹوں میں ملک میں شدید بارشوں کا امکان، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
-
اربوں روپے کاآن لائن فراڈ،بڑی گرفتاری