واشنگٹن(نیوزڈیسک)ایران نے بین الاقوامی معائنہ کاروں کواپنی جوہری تنصیبات تک رسائی دینے سے انکارکردیاہے اس سے قبل جوہری سمجھوتے کے حصول کے لیے امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور ان کے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف نے جنیوا میں ملاقات کی۔ایرانی مذاکراتی وفد کے معاون سربراہ، عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو ایرانی سائنس دانوں اور فوجی مقامات تک رسائی کی اجازت مذاکرات کا حصہ نہیں۔ایران کے فوجی مقامات کا معائنہ مغرب کا ایک کلیدی مطالبہ ہے۔کیری اور ظریف نے اپنے اپنے وفود کی موجودگی میں، جنیوا کے ایک ہوٹل میں چھ گھنٹوں تک بات چیت کی، جس سے ایک ماہ بعد، 30 جون کو تاریخی جوہری سمجھوتے کی حتمی تاریخ ختم ہوگی۔امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہل کار نے ہونے والےاِن مذاکرات کو ’تمام معاملات پر مفصل اور مربوط گفتگو‘ قرار دیا ہے۔اس سے قبل، ایران کے رہبر اعلیٰ، آیت اللہ علی خامنہ اِی کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاملے پر سمجھوتے کی صورت میں سائنس دانوں کو ملک کے فوجی مقامات تک رسائی نہیں دی جا سکتی۔ایران اور ایک گروپ کے مذاکرات کار، جس میں امریکہ، برطانیہ، چین، فرانس، روس اور جرمنی شامل ہیں، حتمی سمجھوتے کی تفصیل پر کام کرتے رہے ہیں؛ جس میں یہ کوشش کی جا رہی تھی کہ تعزیرات میں نرمی کے عوض ایران اپنے جوہری پروگرام کی سطح کم کرنے پر رضامند ہو۔گروپ کا کہنا ہے کہ معائنہ کاروں کو ایرانی مقامات اور سائنس دانوں تک رسائی لازم ہے، تاکہ یہ طے کیا جاسکے آیا ایران ایٹمی بم تشکیل دینے کی کوشش تو نہیں کر رہا۔ایران اِس بات پر مصر ہے کہ ا±س کا جوہری پروگرام پ±رامن مقاصد کے لیے ہے، جِس سے طبی تحقیق اور بجلی پیدا کرنے میں مدد ملے گی؛ لیکن، وہ جوہری ہتھیار نہیں بنا رہا۔
ایران کا معائنہ کاروں کو جوہری تنصیبات تک رسائی سے انکار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































