اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا،ایران کو بڑے اقدام کی دھمکی

datetime 31  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(نیوزڈیسک)سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ایران واحد ملک ہے جو مشرق وسطیٰ کے امور میں مداخلت کررہا ہے اور دہشت گردی کی حمایت کررہا ہے۔عالمی مےڈےا کے مطابق قاہرہ میں مصری وزیر خارجہ سامح شکری کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایرن کی جانب سے خطے کے امور میں مداخلت پر ان کا ملک خاموش تماشائی نہیں بنا رہے گا۔علاقائی امور کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عادل الجبیر نے کہا کہ یمن اور شام میں جاری بحرانوں کے حوالے سے سعودی عرب اور مصر ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔اس موقع پر مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے کہا کہ یمن بحران سے متعلق ان کے ملک کا موقف وہی ہے جو سعودی عرب کا ہے۔انھوں نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد میں مصر کی شمولیت کے عزم کا اعادہ کیا۔انھوں نے سعودی عرب کے مشرقی شہر الدمام میں گذشتہ جمعہ کے روز ایک مسجد کے باہر خودکش بم حملے کی مذمت کی ہے۔اس بم دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔سعودی سکیورٹی فورسز نے خودکش بمبار کی نماز جمعہ کے دوران مسجد پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی تھی جس کی وجہ سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔اس خود کش بمبار نے مسجد کے باہر کھڑی گاڑیوں کے درمیان اپنی بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…