ٹوکیو (نیوزڈیسک)جاپان میں 8.5 شدت کے زلزلے سے دارالحکومت ٹوکیو لرز اٹھا .بجلی منقطع ہونے سے بلٹ ٹرین اور دیگر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی تاہم حکام نے کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 8.5شدت کے زلزلے کا مرکز جاپان کے مشرقی ساحل کے قریب پانچ سو نوے کلومیٹر سمندر کی گہرائی تھا۔ جھٹکوں کے باعث حکام نے کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی۔دارالحکومت ٹوکیو سمیت جاپان کے اکثر شہروں میں عمارتیں لرزنے سے لوگ خوف کے مارے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل کر آگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم متعدد عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ حکام نے کہا کہ زلزلہ گہرائی میں تھا اور یہی وجہ ہے کہ کوئی جانی یا بڑا مالی نقصان نہیں ہوا۔