اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چین میں آج یکم جون سے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والے 16 ڈالر تک جرمانہ ادا کریں گے اور ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جائیں گی۔ نئے قوانین کے تحت کاروباری ادارے اپنی حدود کے اندر تمباکو نوشی پر پابندی کو لاگو کرائیں گے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو دَس ہزار یوآن یعنی 16 سو ڈالر تک کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ جو افراد موقع پر ہی تمباکو نوشی کرتے پکڑے جائیں گے۔ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ کی جائیں گی۔ نئے سخت قوانین کے تحت چند ایسی اس کے علاوہ سکولوں ، ہسپتالوں اور کھیل کے میدانوں کے قریب بھی ان قوانین کا نفاذ ہوگا ۔