ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

فرانس: محبت کی یاد گار سے 45 ٹن تالے تلف کرنے کا فیصلہ

datetime 31  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فرا نسیسی حکومت نے دارالحکومت پیرس میں دریائے سین پر بنے تاریخی “بون ڈیزار” پل پر لگائے گئے ‘محبت کی یادگار’ ہزاروں تالے تلف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پیرس بلدیہ کی انتظامیہ نے “بون ڈیزار” پل پر پچھلے کئی سال سے لگائے گئے محبت کے تالے اتار کر انہیں تلف کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ان تالوں کے بوجھ سے ایک سال قبل پل کا کچھ حصہ ٹوٹ کر دریا میں جا گرا تھا۔”بون ڈیزار” پل فرانس کے تاریخی اور مشہور مقامات میں سے ایک ہے جو دارالحکومت کا خوبصورت ترین مقام بھی سمجھا جاتا ہے۔عشق ومحبت کے اسیر رومانس پسند لوگ یہاں آتے اور اپنے محبوب سے محبت کے نام پر تالے لگاتے رہتے ہیں۔ پل کے کسی حصے پر قفل لگانے کے بعد اس کی چابی دریا میں پھینک دی جاتی ہے۔پچھلے سال تالوں کا بوجھ اتنا بڑھ گیا تھا کہ پل کا ایک حصہ ہی دریا برد ہوگیا تاہم اس وقت اتفاق سے پل پر کوئی شخص نہیں تھا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حال ہی میں پیرس بلدیہ نے پل کی حفاظت کے نقطہ نظر سے وہاں پر لگائے گئے تمام تالے اتار کر انہیں تلف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج سوموار سے تالے اتارنے کا عمل شروع ہوجائے گا۔ ایک اندازیکے مطابق ان تالوں کا وزن 45 ٹن سے زیادہ ہوچکا ہے اور یہ پل کے لیے کسی بڑے خطرے سے کم نہیں ہے۔پیرس کی خاتون میئر کے معاون خصوصی برونو گولیار کا کہنا ہے کہ “ہم پل پر لگائے گئے ایک ملین تالے اتارنے کی تیاری کررہے ہیں کیونکہ ان کا وزن اب 45 ٹن تک جا پہنچا ہے۔ انہوں نے پل پر قفل لگانے کے عمل کی مذمت کی اور اسے “بدصورت” عمل قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پل کے دونوں اطراف میں لکڑی کی باڑ اور تختوں کو ہٹا کر اس کی جگہ عارضی طور پر فن پارے آویزاں کیے جائیں گے اور آئندہ سال پْل کے اطراف میں شیشے کی باڑ لگائی جائے گی۔ پیرس بلدیہ کی جانب سے “بون ڈیزار” پل پر لگے تالے اتارنے کے فیصلے پر سیاحوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ 57 سالہ جان جو اپنی 42 سالہ شریکہ حیات ماریون کا ہاتھ تھامے ہوئے تھا نے کہا کہ “یہ ایک مضحکہ خیز اور دْکھ کی بات ہے کہ پل پر لگے محبت کی یاد گار تالے اتارے جارہے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ ہر شخص اپنی محبت کی یاد گار کوقائم رکھنا چاہتا ہے۔ پیرس عشاق کا شہر ہے اور یہ پل محبت کرنے والوں کی علامت بن چکا ہے۔ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ گیرمو جو پل پراپنی گرل فرینڈ سے شادی کی امید کے لیے تالہ لگانے آیا ہے کا کہنا تھا کہ “ضروری نہیں کہ ان تالوں کو تلف کردیا جائے۔ انہیں ایک مجسمہ کی شکل بھی دی جاسکتی ہے۔ایک اور سیاح فینسن گوانو اپنی چار بیگمات کے ہمراہ پل پر کھڑا تھا۔ جب اس سے تالے اتارے جانے کے بارے میں بات کی گئی تو اس نے مسکراتے ہوئے کہا کہ “میری تجویز ہے کہ اب محبت کرنے والے اس طرح کے تالے اس پل کے بجائے فرانسیسی بادشاہ “ھنری نہم” کے مجسمے پر لگا یا کریں۔تاہم بلدیہ عہدیدار برونو گولیا کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف اس پل پرلگے تالے اتاریں گے بلکہ پل کے قریب مسز نوٹروڈام کیتھڈرل کے عقب میں “بون ڈو لارشوفیشیہ” میں بھی اس طرح کی پابندی لگائیں گے کیونکہ یہ جگہ بھی محبت کرنے والے جوڑوں کے نشانے پر رہتی ہے۔ #

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…