واشنگٹن (نیوزڈیسک)چین کے اقدام پر امریکہ آگ بگولا،وزیردفاع نے دھمکی دیدی،امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ اس علاقے میں خاطر خاہ موجودگی برقرار رکھے گا۔ اس کے ساتھ انھوں نے کہا کہ جہاں بھی بین الاقوامی قانون اجازت دیتا ہے وہاں امریکہ اس علاقے میں پرواز کرے گا، کشتی رانی کرے گا اور اپنی سرگرمی جاری رکھے گا۔امریکہ نے چین کو کہا ہے جنوبی بحیر ہ چین کے متنازع پانیوں میں مصنوعی جزیروں کی تعمیر فوری اور مستقل طور پر بند کرے۔امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے سنگاپور میں شینگری لا ڈائیلاگ میں بتایا کہ چینی کے اقدام بین الاقوامی قوانین کے باہر ہیں۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایش کارٹر نے کہا کہ وہ تمام تنازعات کا پرامن حل چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس ضمن میں تمام مدعیوں کی جانب سے فوری اور دیرپا طور پر زمین پر ملکیت کے نئے دعوے بند کر دینا چاہیے۔انھوں نے اعتراف کیا کہ ویت نام، فلپائن، ملائشیا اور تائیوان جیسے دوسرے مدعیان نے اس علاقے کے کچھ حصوں پر ملکیت کا دعویٰ کیا یا وہاں اپنی فوجی چوکی بنائی ہے تاہم انھوں نے کہا کہ ایک ملک دوسرے ممالک کے مقابلے بہت آگے اور بہت تیزی کے ساتھ بڑھا ہے۔انھوں نے کہا کہ چین نے دو ہزار ایکڑ سے زیادہ کی زمین پر از سر نو دعویٰ پیش کیا ہے جو علاقے کی تاریخ میں باقی تمام مدعیوں کے مجموعی دعوے سے زیادہ ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ چین اور کتنا آگے جائےگااور اسی سبب اس علاقے کا پانی علاقے میں تنازع کی وجہ اور دنیا بھر میں اخبار کے پہلے صفحے کی خبر بن گیا ہے