میڈرڈ(نیوزڈیسک)سپین حکومت نے افریقی بحران سے نمٹنے کےلئے سیول میں مستقل امریکی فوجی اڈے کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔فوجی اڈے کے قیام کے حوالے سے ہونے والے معاہدے کے تحت امریکہ اسپین کے شہر سیول کے مورون ائرپورٹ پر اپنے 3000 فوجی اور 40 فوجی طیارے رکھ سکے گا۔کوئی 800 امریکی فوجی پہلے ہی امریکہ اور اسپین کے درمیان 1988ءمیں ہونے والے معاہدے کے تحت تعینات ہیں۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری سوموار کو میڈرڈ پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ اس تازہ ترین معاہدے پر دستخط کریں گے اور اسپین کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔سپین کے نائب وزیر اعظم سوریا سنزسانتاماریہ نے جمعہ کو رپورٹر سے بات چیت میں کہا کہ اتنی بڑی فوج کا مقصد افریقہ، یورپ اور مشرق وسطی کے استحکام میں اپنا حصہ ادا کرنا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں