بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

کشمیر میں پیلٹ فائرنگ پر پابندی عائد کی جائے‘ ایمنسٹی انٹرنیشنل

datetime 29  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وادی کشمیر میں پیلٹ فائرنگ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے پر زور دیتے ہوئے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسی انٹرنیسنل نے کہا ہے کہ پیلٹ گن کا استعمال طاقت کے استعمال سے متعلق بین الاقوامی طریقہ کار کے منافی اور بنیادی طور پر غلط اور بے ربط ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسی انٹرنیشنل نے پلہالن پٹن میں پیلٹ فائرنگ سے ایک نو عمر لڑکے کے شدید زخمی اور ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہونے کے تناظر میں ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایمنسی کی بھارتی شاخ کے پروگرامز ڈائریکٹر شمیربابو کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ جموں کشمیر پولیس کئی برسوں سے پیلٹ گن کا استعمال کرتی آئی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو خاص طور پر انکھوں میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔ بیان کے مطابق 21 مئی 2015ءکو پٹن کے پلہالن علاقے میں پولیس کی طرف سے پیلٹ فائرنگ کے نتیجے میں 16 سالہ حامد نذیر بٹ بری طرح سے زخمی اور ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہو گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ”پولیس کی بنیادی ڈیوتی پرتسدد جرائم کو روکنا اور عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے‘ تاہم ڈیوتی انجام دینے کے دوران انہیں ہر ممکن حد تک عدم تشدد کے ذرائع استعمال میں لانے چاہئے‘ جب ناگزیر وجوہات کی بناءپر طاقت کا استعمال ضروری ہو تو یہ اسی حد تک ہونا چاہئے جتنا کہ ضروری ہو“۔ ایمنسٹی پروگرامز ڈائریکٹر شمیر بابو نے کہا کہ مظاہروں سے نمٹتے وقت پولیس کو تشدد میں شامل لوگوں‘ پر امن مظاہرین اور وہاں سے گزرنے والے راہگیروں میں فرق کرنا چاہئے کسی بھی طرح کی طاقت کا استعمال صرف ان لوگوں پر کیا جانا چاہئے جو تشدد پر آمادہ ہوں اور پولیس کو یہ بات بھی ہمیسہ یقینی بنانی چاہئے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…