پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

بھارت: گرمی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1700سے تجاوز کرگئی،بارش کیلئے پراتنائیں

datetime 29  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت میں گرمی کی شدت سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1700سے تجاوز کر گئی ہے۔ شدید گرمی سے چڑیا گھر کے جانور بھی پریشان ہیں۔ بھارتی ریاست آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں شدید گرمی کے باعث اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں درجہ حرارت 47ڈگری تک جاپہنچا ہے اور ریاست کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت سے ہلاکتوں کی تعداد 1334ہو گئی ہے، جبکہ تلنگانہ میں پارہ 48ڈگری تک پہنچ گیا ہے، جہاں گزشتہ 2ہفتوں کے دوران گرمی سے 340افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اڑیسہ میں43، مغربی بنگال میں 13اور مہاراشٹرا میں شدید گرمی سے 2افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ شدید گرمی سے نہ صرف انسان بلکہ جانور بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، چڑیا گھر انتظامیہ گرمی کے ستائے جانوروں کو آرام پہنچانے کے لیے مختلف طریقے اختیار کر رہی ہے، ٹائیگر اور ہاتھی ٹھنڈے پانی میں نہا کر خوب انجوائے کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی یہ لہر آئندہ 5روز تک جاری رہے گی۔ملک بھر میں بارش کیلئے پراتنائیں کی جارہی ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…