ادلب (نیوز ڈیسک)شام میں انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق القاعدہ سے منسلک اسلامی شدت پسند تنظیم النصرہ فرنٹ کے جنگجوؤں اور دیگر باغیوں پر مشتمل اتحاد نے شام کے مغربی صوبے ادلب میں حکومت کے آخری گڑھ پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔شام کے حالات پر نظر رکھنے والے ادارے سیرین آبزویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق جیش الفتح نامی عسکری اتحاد نے اریحا نامی شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔دوسری جانب شامی فوج کا کہنا ہے کہ شہر میں شدید لڑائی جاری ہے۔اریحا پر باغیوں کے قبضے کا مطلب یہ ہوگا کہ ادلب کا پورا صوبہ اب باغیوں کے کنٹرول میں ہے۔واضح رہے کہ شام میں گذشتہ سال مارچ سے باغیوں کی پیش قدمی جاری ہے اور انھوں نے ادلب کے متعدد شہروں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔شام میں چار سال قبل شروع ہونے والی خانہ جنگی میں اب تک دو لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک کروڑ سے زیادہ شہری پناہ کے لیے ہجرت پر مجبور ہوچکے ہیں،ادلب کی سرحد ترکی کے ساتھ ساتھ شامی صوبے لاذقیہ سے بھی ملتی ہیں جو صدر بشار الاسد کی حکومت کا مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔دریں اثنا النصرہ فرنٹ کے سربراہ ابو محمد نے الجزیرہ چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی توجہ دمشق پر قبضہ کر کے صدر بشار الاسد کی حکومت کا خاتمے پر ہے۔انھوں نے شام میں رہنے والی اقلیتوں سے بشار الاسد کے خلاف ہو جانے پر ان کے تحفظ کا وعدہ کیا۔الجزیرہ چینل نے ایک گھنٹے پر مشتمل یہ انٹرویو بدھ کی رات نشر کیا۔شام میں چار سال قبل شروع ہونے والی خانہ جنگی میں اب تک دو لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک کروڑ سے زیادہ شہری پناہ کے لیے ہجرت پر مجبور ہوچکے ہیں۔
شامی حکومت کے آخری گڑھ ادلب پر بھی باغیوں نے قبضہ کر لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
دنیا کے طاقتور اور کمزور پاسپورٹس کی فہرست جاری، سنگاپور کا پہلا نمبر، پاکستان کی حیرت انگیز پوزیشن
-
آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
جمائمہ کے ’دوسرے شوہر کیمرون ‘کون ہیں؟ دونوں کی ملاقات کیسےہوئی؟ اہم تفصیلات منظرعام پر
-
چودھری پرویز الہٰی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر بول پڑے
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
راولپنڈی،خاتون سے زیادتی کرنے اور نومولود بچی کو اغوا کرنے والا ہوٹل منیجر گرفتار، بچی بازیاب
-
پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن اور تجدید کیلئے نئی شرائط عائد
-
سونے کے بعد چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑی کمی
-
راولپنڈی سے بھارتی شہری گرفتار، پاکستانی کرنسی بھی برآمد
-
چینی کمپنی ’’ہان گینگ ٹریڈ کمپنی‘‘ کاپاکستان میں اپنا پلانٹ بند کرنے کا اعلان
-
پہلی سے پانچویں جماعت تک نیا تعلیمی نصاب نافذ کرنے کا فیصلہ
-
1500 روپے مالیت کا پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کے لیے بڑی خبر آگئی



















































