ریاض (نیوزڈیسک)ترک وزیرخارجہ نے اسرائیل کو اس کی اوقات بتادی-ترک وزیرخارجہ مولود جاویش اوگلو نے کہا ہے کہ آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کےلئے 1967 ءکی جنگ میں قبضے میں لئے گئے علاقوں کو شامل کرنا ہوگا، اس کے بغیر فلسطینی ریاست کا تصور ممکن نہیں، نیز بیت المقدس ہی فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہوگا۔ترک وزیرخارجہ نے ان خیالات کا اظہار سعودی عرب کے شہر ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کے وزراءاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی ریاست کے معاملے میں الجھنیں پیدا کرنے کوششیں کررہا ہے لیکن ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ فلسطینی ریاست کے قیام کی خاطر اسرائیل کو1967 ءسے پہلے والی پوزیشن پر جانا ہوگا اور بیت المقدس پرقبضہ ختم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شام میں پچھلے چار سال سے جاری مسلح بغاوت اور اس کے نتیجے میں شامی فوج کے اپنی قوم پر مظالم انسانی المیہ ہے۔ صدر بشارالاسد کے اپنی قوم کے خلاف جرائم تمام حدود کو پھلانگ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنیوا مذاکرات ہی شام کے بحران کا حل ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں