ممبئی (نیوزڈیسک) بھارت میں گرمی کی شدت کے باعث ایک ہفتے کے دوران مرنیوالوں کی تعداد 1400 سے بڑھ گئی۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں گزشتہ چند روز کے دوران گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گرمی 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچی ہے، گرمی کی شدت کے باعث بازار، مارکیٹیں، سڑکیں اور گلیاں سنسان ہیں، کئی سکولوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران نئی دہلی،تیلگانہ اور آندھراپردیش میں مرنےوالوں کی تعداد 1400سے تجاوز کر گئی ہے ۔دونوں ریاستوں میں عوام کو گرمی سے بچنے کےلئے زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔