بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ہماری 13 لاکھ فوج امن کی تبلیغ کے لیے نہیں،بھارتی وزیرداخلہ

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان اپنی فلاح و بہبود چاہتا ہے تو بھارت کے معاملات میں مداخلت کرنا بند کر دے۔ جو بھی بھارتی سالمیت اور خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جموں میں بی جے پی حکومت کی ایک سالہ کامیابیوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف اپنی مذموم سرگرمیو ں کو روکنا ہوگا۔ بھارت نے ہمیشہ پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے لیکن پاکستان نے ہمیشہ پیٹھ پیچھے وار کیا ہے۔پاکستان کو اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس نے کبھی بھی بھارتی اقدامات کا مثبت جواب نہیں دیا۔بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ بھارت کی 13 لاکھ فوج امن کی تبلیغ کے لیے نہیں رکھی۔ ملکی دفاع کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کے استعمال سے متعلق بیان پر بھی قائم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو ہمنوا بنا کر مخالف دہشت گردوں کے خلاف استعمال کیا جانا چاہیے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…