جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

گائے کا گوشت کھاتا ہوں,کوئی بیف کھانے سے نہیں روک سکتا , بھارتی نائب وزیر داخلہ

datetime 27  مئی‬‮  2015 |

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت کے نائب وزیر داخلہ کیرن ریجیجو نے کہا ہے کہ وہ گائے کا گوشت کھاتے ہیں اور انھیں کوئی بیف کھانے سے نہیں روک سکتا۔انھوں نے یہ باتیں بی جے پی کے رہنما مختار عباس نقوی کے بیان کے بعد کہیں جس میں مسٹر نقوی نے کہا تھا کہ جو بیف کھائے بغیر گزارہ نہیں کر سکتے انھیں پاکستان یا عرب ملکوں کو چلے جانا چاہیے مسٹر نقوی نے جس ٹی وی شو میں یہ بات کہی اسی میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اسد الدین اویسی بھی بحث میں حصہ لے رہے تھے۔اویسی نے مختار عباس نقوی سے پوچھا کہ کیا وہ ریاست گوا کے وزیر اعلیٰ کو بھی پاکستان جانے کا مشورہ دے رہے ہیں جنھوں نے گوا کے شہریوں کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ وہاں بیف پر پابندی نہیں عائد کی جائےگی؟نائب وزیر داخلہ ریجیجو نے کہا کہ ان کے ساتھی (مختار عباس نقوی) کا بیان بدمزہ ہے۔انھوں نے کہا کہ میں گائے کا گوشت کھاتا ہوں۔ میرا تعلق اروناچل پردیش سے ہے کیا کوئی مجھے روک سکتا ہے؟ اس لیے ہمیں کسی کے طور طریقے کے بارے میں اس قدر تنگ نظر نہیں ہونا چاہیے۔ یہ ایک جمہوری ملک ہے۔ بعض اوقات ایسے بیان دے دیے جاتے ہیں جو مزیدار نہیں ہوتے۔انھوں نے کہا کہ اگر مہاراشٹر ایک ہندو اکثریتی ریاست ہے، گجرات میں ہندو اکثریت ہے، مدھیہ پردیش میں ہندو اکثریت اور اگر وہ ہندو عقیدے کے مطابق قانون بنانا چاہتے ہیں توانھیں بنانے دیں تاہم ہمارے یہاں، ہماری ریاست میں ہم اکثریت میں ہیں اور ہم جو اقدام چاہیں اس کے لیے ہم آزاد ہیں اور جو ہمارے عقائد کے ساتھ ہم آہنگ ہے ہم اسے اپنائیں گے اس لیے جس طرح ہم رہتے ہیں اس سے انھیں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے اور ہمیں بھی ان کے طرزِ زندگی پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔‘خیال رہے کہ بھارت کی کئی ریاستوں میں پہلے سے گائے ذبح کرنے پر پابندی ہے تاہم مرکز میں موجودہ بی جے پی حکومت کے آنے کے بعد اس میں سختی آئی ہے اور مہاراشٹر جیسی ریاستوں نے گو ونش (گائے کی نسل کے کسی جانور) کے ذبیحے پر پابندی لگا دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…