اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بچوں کی فلاح و بہبود کے ادارے یونیسف کے مطابق شمال مشرقی نائجیریا میں خواتین اور بچوں کو خود کش بمبار کے طور پر استعمال کرنے کے رجحان میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی جانب سے زیادہ سے زیادہ خواتین اور بچوں کو اس کام پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس اور رواں سال کے دوران بھی یہ رجحان دیکھنے میں آیا۔ 2014ئ میں اس طرح کے چھبیس حملے کیے گئے تھے جبکہ رواں برس اب تک ایسے27 حملے کیے جا چکے ہیں۔ ان میں سے تین چوتھائی واقعات ایسے تھے، جن میں خود کش جیکٹ کسی خاتون یا بچے کو پہنائی گئی تھی۔