انقرہ(نیوزڈیسک)ترکی کے صدر کا ایسا قابل تحسین اقدام،جس پر آنسوبھی آئیں اور خوشی بھی ہو، تفصیلات کے مطابق ایک بچہ جس کے والدین انتقال کرچکے تھے اس نے اپنے سکول کے ٹیچر کو کہاکہ میری جانب سے ایک خط ترکی کے صدر طیب اردگان کو بھیج دیں تاکہ وہ میرے والدین کی جگہ پیرنٹ ٹیچر میٹنگ میں میرے لئے شرکت کریں، ٹیچر نے بچے کے کہنے پر صدر ترکی کو خط تو لکھ دیا مگر اس نے بچے کو آگاہ کردیا کہ وہ زیادہ توقع نہ رکھے چونکہ ترکی کے صدر نہایت مصروف رہتے ہیں اور ان کے بہت سے کام ہیں ممکن ہے کہ وہ نہ آئیں ،جب پیرنٹس ٹیچرز میٹنگ کا دن آیا تو صدر ترکی نے سکول آکر سب کو چونکادیا انہوں نے سکول میں کہا کہ میں میٹنگ میں حاضر ہوگیا ہوں اور آج سے میں اس بچے کا گارڈین ہوں،واقعی میں اس بچے نے اور ترکی کے صدر نے ایک ایسی مثال قائم کردی ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔