ہمسایہ ممالک میں انتشار پھیلانے اور دہشت گردی کرنے کا شوق رکھنے والے بھارت کے ہتھکنڈے اس کے اپنے ہی گلے پڑگئے ہیں اور ریاست بہار اور جھاڑ کھنڈ میں باغیوں نے غدر برپا کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع گایا میں بارہ چٹی پولیس سٹیشن کے علاقے میں پولیس کی کارروائیوں کے بعد ماﺅ باغیوں نے شدید ردعمل کا اظہار شروع کردیا ہے۔ چند گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر 32 گاڑیوں کو آگ لگادی گئی اور باغیوں کی طرف سے ریاست بہار اور جھاڑ کنڈ کو مکمل طور پر مفلوج کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے سامنے انتظامیہ بے بس نظر آتی ہے۔ اتوار کے روز پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک خاتون کو ماﺅ باغی قرار دے کر ہلاک کردیا تھا جس کے بعد ہنگامے مزید شدت اختیار کرگئے۔
بھارت کی مشرقی اور جنوبی ریاستوں میں بغاوت کا سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے اور حالیہ واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ اب اس میں غیر معمولی شدت آرہی ہے اور آنے والے وقت میں بغاوت کی لہریں بھارتی ریاست کی بنیادوں کو ہلاسکتی ہیں۔
پاکستان میں بد امنی پھیلاتے پھیلاتے بھارت کو جان کے لالے پڑگئے ،بڑی بغاوت نے سر اٹھا لیا
27
مئی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں