اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ عراقی فوج دولت اسلامیہ کے جنگجوو¿ں سے رمادی ’چند دنوں‘ میں واپس لے سکتی ہے۔رمادی پر دولت اسلامیہ کے قبضے پر میرا دل خون کے آنسو روتا ہے، بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں عراقی وزیر اعظم نے امریکی وزیر دفاع کے بیان پر حیرت کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ حکومت نے دولت اسلامیہ کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے شیعہ ملیشیا کو تعینات کیا ہے۔ وہ پراعتماد تھے کہ رمادی پر دوبارہ کنٹرول حاصل کیا جا سکتا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کے لیے عراق کو بین الاقوامی اتحادیوں کی مزید مدد کی ضرورت ہے، انہو ں نے کہا کہ ’رمادی پر دولت اسلامیہ کے قبضے پر میرا دل خون کے آنسو روتا ہے لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم رمادی پر دوبارہ بہت جلد قبضہ کر لیں گے۔‘عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا کہ ان کو بین الاقوامی اتحادیوں کی مزید مدد کی ضرورت ہے کیونکہ دولت اسلامیہ کے جنگجو شام سے عراق میں داخل ہوتے ہیں اور وہ جنگ کے نت نئے طریقے لے کر آتے ہیں۔’عراق اور شام کی سرحد پر نگرانی سخت نہ کرنا ایک غلطی تھی۔ شام میں افراتفری ہے جس کے باعث دولت اسلامیہ مزید مضبوط ہوئی ہے۔ ہم نے اتحادیوں سے کہا ہے کہ سرحد پر نگرانی سخت کریں۔حیدر العبادی نے کہا کہ ایران اور اردن عراقی حکومت کی بڑی مدد کر رہے ہیں لیکن خلیجی ممالک کو اس حوالے سے ’خطرہ‘ محسوس ہوتا ہے لیکن خلیجی ممالک اس کو حقیقت پسندانہ انداز سے نہیں دیکھ رہے۔امریکہ نے عراقی سکیورٹی فورسز کی تربیت اور ان کو مسلح کیا لیکن کئی موقعوں پر عراقی فوج نے امریکہ کا دیا ہوا اسلحہ دولت اسلامیہ کے حملے پر چھوڑ کر فرار اختیار کی۔