اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سوئٹزرلینڈ کی ایک عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ تیل کی صنعت کے متنازعہ ہو جانے والے ایک مشترکہ منصوبے کے سلسلے میں ایک اسرائیلی فرم کو ایران کو زر تلافی کے طور پر ایک بلین ڈالر سے زائد کی رقم ادا کرنا ہو گی۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے اِرنا نے وزارت انصاف کے ایک اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس مقدمے میں جس تیل کمپنی کو فریق بنایا گیا تھا،ا س کا نام Tao ہے، جو پاناما میں رجسٹرڈ ایک اسرائیلی کمپنی ہے۔اس کمپنی نے 1979ءکے اسلامی انقلاب سے پہلے کے شاہی دور میں ایران کی سرکاری تیل کمپنی کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا۔ ستر کی دہائی کے آخر میں آیت اللہ خمینی کی قیادت میں اسلامی انقلاب کے وقت تک اس اسرائیلی کمپنی کے ذمے 450 ملین ڈالر تھے جو اسے ایران کو ادا کرنا تھے۔ لیکن ایران کے اسلامی جمہوریہ بنتے ہی نئی ملکی قیادت نے ’تاو¿‘ کے ساتھ یہ معاہدہ اس لیے منسوخ کر دیا تھا کہ آج کی طرح اس وقت بھی ایران نے اسرائیل کے ریاستی وجود کو باقاعدہ طور پر تسلیم نہیں کیا تھا۔اِرنا نے ایرانی وزارت انصاف کے ایک اعلٰی اہلکار کے دیے گئے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ایرانی قومی تیل کمپنی NIOC اور Tao کے درمیان عدالتی سطح پر قانونی جنگ کا آغاز 1989ء میں ہوا تھا، جس میں تہران کی طرف سے اس کمپنی سے اپنے لیے ماضی کے واجبات کے پیش نظر زر تلافی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ سوئٹزرلینڈ کی ایک عدالت نے چند روز قبل اپنا فیصلہ سناتے ہوئے اسرائیلی کمپنی ’تاو¿‘ کو حکم دیا کہ وہ ایرانی نیشنل آئل کمپنی کو 1.1 بلین ڈالر ادا کرے۔تہران میں سرکاری حکام کے مطابق شاہ ایران کے دور میں 1968ئ میں ان دونوں ایرانی اور اسرائیلی تیل کمپنیوں نے ایک ایسے معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت ’تاو¿‘ کو بحیرہءاسود کے راستے ایرانی تیل کی یہودی ریاست کو ترسیل کی ذمے داری سونپی گئی تھی۔اِرنا کے مطابق اس وقت بھی چونکہ ایران نے اسرائیلی ریاست کو باقاعدہ طور پر تسلیم نہیں کیا تھا، اس لیے قانونی حوالے سے یہ معاہدہ ایک ایسی اسرائیلی تیل کمپنی کے ساتھ کیا گیا تھا، جو پاناما میں رجسٹرڈ تھی۔
تیل تنا زعہ، اسرائیلی فرم ایران کو ایک ارب ڈالر ادا کرے، عدالتی فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری















































