وصیت کے تحت مرنے کے بعد افریقی اپنی مرسڈیزکار کے ساتھ قبر میں دفن

4  اپریل‬‮  2020

پریٹوریا(این این آئی)اپنی موت سے اکثر لوگ اپنی وصیتیں لکھواتے ہیں اور ان کے ورثاء ان وصیتوں پرعمل درآمد کرتے ہیں مگر جنوبی افریقا میں ایک 72 سالہ شخص نے مرنے سے قبل ایک انوکھی وصیت کی کہ اس کے فوت ہونے کے بعد اسے اس کی کار کے ساتھ دفن کیا جائے۔عرب ٹی وی کے مطابق 72 سالہ تزکیدی بیتسو نے اہل خانہ کو وصیت کی تھی کہ جب وہ فوت ہوجائے تو اس کی

لاش کواس کی کار کی ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھانا تاکہ ایسے لگے کہ کوئی زندہ شخص گاڑی چلا رہا ہے۔ اس کے بعد اسی حالت میں مجھے قبر میں اتار دینا۔گذشتہ ہفتے کے آخرمیں بیتسو انتقال کرگیا اور اس کی میت اس کی وصیت کے مطابق کار کے ساتھ قبر میں دفن کی گئی۔ اس کی لاش کو مرسڈیز کار کے اسٹیرنگ کے پیچھے بٹھایا گیا اور اس کے بعد اسے دفن کردیا گیا۔اس موقعے پر لاش کو سبیٹ بیلٹ بھی باندھی گئی۔ آنجہانی زکیدی بیتسو کے لواحقین کا کہنا ہے کہ بیتسوکو جرمن کاروں بالخصوص مرسڈیز کاروں سے بہت زیادہ دلچسپی رہتی اور وہ اکثر اپنے دوستوں اور اقارب سے کہا کرتا تھا کہ اسے اس کی کار کے ساتھ ہی دفن کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…