امریکی تاریخ کا مہنگا ترین گھر، قیمت نصف ارب ڈالرمقرر جانتے ہیں  ایک ہزار مربع فٹ پرتعمیر یہ حویلی کس کی ملکیت ہے؟

2  فروری‬‮  2020

واشنگٹن (این این آئی)دنیا بھرمیں لگڑری اور پرتعیش گھروں کی فہرست میں امریکا میں موجود ایک حویلی بھی شامل ہوگئی ہے جس کی مقامی مارکیٹ میں قیمت 500 ملین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ گھر امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوب میں ایک پہاڑی پر واقع ہے جسے خریدنے والا شخص 50 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم ادا کرے گا۔ایک ہزار مربع فٹ پرتعمیر کی گئی

اس حویلی میں 20 بیڈ روم، چار سوئمنگ پول اور ایک بھاری بھرکم سینما گھر بھی شامل ہیں۔برطانوی اخبار کے مطابق یہ مکان ایک فلمی شخصیت نیل نیامی کی ملکیت ہے۔ انھوں نے دی امریکی اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وسیع وعریض گھر کی فروخت سے قبل اس کا اشتہار جاری کیا گیا ہے جب کہ اس کی تعمیر پر چار سال قبل کام شروع کیا گیا تھا۔مالک مکان کا کہنا تھا کہ جب آپ کے پاس مونا لیزا جیسی کوئی خاص چیز ہو تو آپ اس کے لیے منہ مانگی قیمت طلب کرسکتے ہیں۔اگریہ مکان پچاس ملین ڈالرمیں فروخت کیا جاتا ہے تویہ مین ھٹن میں امریکی ارب پتی کین گریفن کے 238 ملین ڈالر میں فروخت مکان کی قیمت کا ریکارڈ توڑ دے گا۔ کین گریفن کے مکان نے لندن میں موجود ایک چینی کاروباری شخصیت کے مکان جس کی قیمت 275ملین ڈالرتھی کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔گھر میں آئی میکس مووی تھیٹر لگایا گیا ہے جو 45 افراد کے ساتھ ساتھ بولنگ ایلی اور ایک بیوٹی سنٹر بھی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…