آندھرا پردیش کی 74سالہ خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دے کر سب کو حیران کردیا

6  ستمبر‬‮  2019

آندھرا پردیش( آن لائن )بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنی والی 74 سالہ خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دے کر سب کو حیران کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ارامتی مانگیاما نامی خاتون نے صحت مند جڑواں لڑکیوں کو جنم دیا اور اس طرح وہ ممکنہ طور پر اس

عمر میں ماں بننے والی سب سے معمر خاتون بھی بن گئیں۔اس خاتون کی پہلے کوئی اولاد نہیں تھی تاہم انہیں ہمیشہ سے بچوں کی چاہت تھی۔74 سالہ خاتون نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان بچیوں نے مجھے مکمل کردیا، میرا 60 برسوں کا انتظار ختم ہوا اور اب مجھے کوئی بانجھ نہیں کہہ سکے گا۔ان کے ہاں معجزاتی طور پر بچوں کی پیدائش آئی وی ایف طریقہ علاج کی مدد سے ممکن ہوئی ہے۔اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اس مخصوص علاج کے ذریعے میری 55 سالہ پڑوسن کے ہاں اولاد ہوئی تھی جس کے بعد مجھے اس سے مدد لینے کا خیال آیا۔برطانیہ میں ایک نجی فرٹیلیٹی کلینک نے اولاد کے خواہشمند جوڑوں کے لیے آئی وی ایف کا طریقہ کار متعارف کروایا تھا جو قدرتی تولیدی عمل سے قریب تر ہے۔ان ویٹرو فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) طریقہ کار میں زیادہ تر لیبارٹری میں مصنوعی طور پر بچوں کی پیدائش کے تولیدی عمل کا آغاز کیا جاتا ہے۔اس طریقہ کار میں سلنڈر نما چھوٹیسے کیپسول میں مرد اور عورت کا تولیدی مادہ بھر کے اسے عورت کے رحم میں رکھ دیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…