اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چلیں ہم آج آپ سے سوال کرتے ہیں کہ کسی کی وفات کے2100 بعد اگر اس کی قبر کو کھولا جائے تو اس کی حالت کیا ہو گی ؟ ۔یقیناً سب کا جواب یہی ہوگا کہ اس کےبال جھڑ چکے ہونگے ،گوشت گل سڑ چکا ہوگا المختصر کہ مٹی کا انسان مٹی میں مل چکاہوگا مگر یہ بات آپ سب کیلئے حیران کن ہوگی کہ چین کی ایک خاتون آج بھی اپنی آخری آرام گاہ، اپنے تابوت میں اس قدر نرم حالت میں موجود ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں ۔2100سال گزرنے کے باوجود بھی آج بھی اس خاتون کی لاش بالکل نرم حالت میں موجود ہے، یہاں تک کہ اس کے ہاتھ پیر بھی بالکل زندہ انسانوں کی طرح مڑ جاتے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیڈی آف ڈائی نامی خاتون کی لاش کو سینکڑوں سال پہلے محفوظ کیا گیا تھا۔ مومیائی ہوئی یہ خاتون چانگشا میں واقع ماوانڈوئی کے مقبرے سے ملی ہے۔ اس کے اندرونی اعضا بھی اب تک سلامت ہیں اور اس کی بلڈ ٹائپ اے ہے۔اس سے بھی زیادہ حیرت انگیز بات ہے کہ لیڈی آف ڈائی کے جسم پر اب تک اپنے ہی بال اور پلکیں ہیں۔
لیڈی آف ڈائی ،جسے ژن زہوئی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، 50سال کی عمر میں دل کے دورے میں فوت ہوئی۔ وہ مارکوئس آف ڈائی کی بیوی تھی۔اس کا مقبرہ 1971 میں اس وقت ایک پہاڑی سے دریافت ہوا جب مزدور ہوائی حملے سے بچنے کے لیے خندق کھود رہے تھے۔لیڈی آف ڈائی کو بعد میں ہونان پرونشنل میوزیم منتقل کر دیا گیا تھا۔دنیا کے عجیب و غریب اسراروں میں سے یہ اسرار لوگوں کو حیرت میں مبتلا کر رہا ہے ۔
خاتون کی وفات کے 2100سال بعد جب اس کے تابوت کو کھولا گیا تولوگوں نے اس میں ایسا کیا دیکھا کہ سب کے ہوش اڑ گئے
6
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں