اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کی انوکھی شیرنی، آخر کار چل بسی

datetime 19  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی مشہور ترین شیرنی 19 سالہ مچھلی کا انتقال ہو گیا۔ ’رانتھمبور کی رانی‘ کے نام سے مشہور مچھلی دنیا کے ان چند شیروں میں شامل تھی جن کی سب سے زیادہ تصاویر اتاری گئی ہیں۔اس کے چہرے کے بائیں جانب مچھلی کی شکل کا کافی واضح نشان تھا۔وہ کئی دستاویزی فلموں کا حصہ بنی اور اس کی ایک 14 فٹ لمبے مگر مچھ کے ساتھ لڑائی کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔مچھلی رانتھمبور کے نیشنل پارک آنے والے سیاحوں کے لیے بے حد پر کشش تھی۔ریاست راجستھان کے حکام کے مطابق مچھلی پارک کی سرحد کے ساتھ بھوکی پڑی ملی، اس نے کئی دن سے کچھ نہیں کھایا تھا۔رانتھمبور میں شیروں کے منصوبے کے ڈائریکٹر یوگیش کمار ساہو نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’ہم اسے بچانے کے لیے علاج کر رہے تھے لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔ ماہرین کے مطابق یہ اس کی عمر کے حساب سے طبعی موت ہے۔‘پارک کی ویب سائٹ کے مطابق مچھلی حالیہ برسوں میں کافی سست ہو گئی تھی اور اس کے لگ بھگ سبھی دانت گر چکے تھے۔مچھلی کے مرنے کی خبر انڈیا کے میڈیا میں بڑی خبر کے طور پر لی گئی اور اس کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر اسے خراج عقیدت پیش کیا۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے شیروں کے نصف شیر انڈیا میں پائے جاتے ہیں جو آخری اندازوں کے مطابق 2226 ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…