جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

جہاز میں ایک لڑکی کی پیدائش ۔۔۔ ! تا حیات کیا سہولیات ملیں گیں ؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 18  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات جانے والی فلائٹ میں بچی کی پیدائش واقع ہوگئی۔ جس کے بعد متحدہ عرب امارات سے فلپائن جانے والے مسافر طیارے میں دوران پرواز پیدا ہونے والی بچی کو ایئرلائن کی جانب سے لائف ٹائم مفت سروسز کی ممبرشپ دے دی گئی۔ائیرپورٹ حکام کے مطابق دبئی سے فلپائن جانے والے ’سیبو پیسیفک ایئر لائنز‘ کے طیارے کو فلپائن کے ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرنا تھی، لیکن دوران پرواز ہی ایک خاتون نے بچی کو جنم دیا، جس کے بعد زچہ و بچہ کو طبی امداد دینے کے لیے طیارے کا رخ ہندوستان کے شہر حیدر آباد کی جانب موڑ دیا گیا۔
حیدر آباد ایئر پورٹ کے سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ ماں اور بچی دونوں خیریت سے ہیں اور دونوں کو ڈاکٹروں کی خصوصی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔بچی کی ولادت رواں سال اکتوبر میں متوقع تھی، اس لیے اس کی دوران پرواز پیدائش ماں سمیت سب کے لیے حیران کن تھی۔ایئرلائن حکام کا کہنا تھا غیر متوقع صورتحال پیش آنے کے باعث ماں اور بچی کو 3 دن کا عارضی ویزا جاری کیا گیا ہے، تاہم ماں اور بچی کے فضائی سفر کے لیے فٹ نہ ہونے کی صورت میں ان کے ویزے میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔
مسافر طیارے میں موجود میسی بریبربی اومندل نامی خاتون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر نومولود بچی کی تصویر شیئر کی، جس میں اس کی ماں اسے گود میں لیے بیٹھی ہوئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق نومولود بچی کو سیبو پیسیفک ایئر لائنز کے پالیسی کے مطابق لائف ٹائم ممبرشپ دے دی گئی ہے، جس کے تحت وہ تاحیات ایئرلائن کی سروسز مفت حاصل کرے گی۔اگرچہ طیارے میں پیدا ہونے والی بچی کو ہندستانی شہریت حاصل ہوگی، لیکن سیبو پیسیفک کے فلپائن میں رجسٹرڈ ہونے کی وجہ سے بچی کو فلپائن کی شہریت اور پاسپورٹ بھی دیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…