جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کا ایک مشہور ترین ملک اپنی جگہ سے ہٹ گیا ۔۔۔! ماہرینِ ارضیات کاچونکا دینے والا انکشاف

datetime 10  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ارضیاتی تبدیلیوں اور ٹیکٹونک عمل کی وجہ سے پورا براعظم آسٹریلیا گزشتہ 22 برس کے دوران ڈیڑھ میٹر تک کھسک گیا ہے اور اس طرح وہ گلوبل پوزیشننگ سسٹم ( جی پی ایس) کی مطابقت سے باہر نکل چکا ہے جب کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے حکومت نے باقاعدہ طور پر ملک کے نئے ارض البلد اور طول البلد کو نئی پوزیشن کے تحت بدلنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔ سائنس کی معروف ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلیا کی ارضیاتی (ٹیکٹونک) پلیٹ پورے سیارے پر سب سے زیادہ تیزی سے حرکت کررہی ہے اور 7 سینٹی میٹر سالانہ کی رفتار سے مشرق کی جانب کھسک رہی ہے۔ اس سے قبل 1994 میں جیوسینٹرک ڈیٹم آف آسٹریلیا ( جی ڈی اے) نے آخری بار آسٹریلیا کے محلِ وقوع پر مبنی کو آرڈنیٹس طے کیے تھے۔ اگرچہ گوگل میپ پر ڈیڑھ میٹر کی تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑتا تاہم ازخود چلنے والی گاڑیوں اور دیگر اعلیٰ حساب کتاب کے لیے یہ ایک بہت بڑا فرق ہے۔ اس کے لیے آسٹریلیا 2017 میں نئے کوآرڈنیٹس جاری کرے گا لیکن اس میں یہ پیشگوئی بھی کی جائے کہ آگے بڑھتے بڑھتے ان کا ملک 2020 میں کہاں جا پہنچے گا :۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…