اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

اگر آپ کی شہادت والی انگلی انگوٹھی والی انگلی سے چھوٹی ہے تو ۔۔۔! آکسفورڈ یونیورسٹی کی حیران کن تحقیق

datetime 9  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اگر آپ کی شہادت والی انگلی انگوٹھی والی انگلی سے چھوٹی ہے تو آپ کے لیے بری خبر ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنی ایک تحقیق میں بتایا ہے کہ جس شخص کی شہادت والی انگلی انگوٹھی والی انگلی سے چھوٹی ہو وہ دوسروں کی نسبت اپنے لائف پارٹنر سے زیادہ بے وفائی کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ جس شخص کی شہادت والی انگلی انگوٹھی والی انگلی سے چھوٹی ہو ان میں ٹیسٹاسٹرون (Testosterone) نامی ہارمون بہت زیادہ پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان میں جنسی رغبت زیادہ ہوتی ہے اور وہ بے وفائی کی طرف زیادہ مائل ہوتے ہیں۔ ماہرین نے اپنی تحقیق میں 1ہزار314برطانویباشندوں کی انگلیوں کا مشاہدہ کیا اور ان کے اپنے پارٹنر کے ساتھ تعلق کا بھی تجزیہ کیا۔ دی ٹیلیگراف سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر رابن ڈنبر کا کہنا تھا کہ ”انسان کے روئیے پر کئی عوامل اثرانداز ہوتے ہیں جس میں ان کا ماحول اور زندگی کا تجربہ بھی شامل ہوتا ہے۔ ہم نے اپنی تحقیق میں لوگوں کو ان کی انگلیوں کی لمبائی کے فرق کے لحاظ سے دو گروپوں میں تقسیم کیا۔ جن لوگوں کی شہادت کی انگلی انگوٹھی والی انگلی سے چھوٹی تھی وہ اپنے لائف پارٹنر سے بے وفائی کے زیادہ مرتکب ہوئے تھے۔ اس کے برعکس جن لوگوں کی انگوٹھی والی انگلی چھوٹی تھی انہوں نے نسبتاً کم بے وفائی کا ارتکاب کیا۔“



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…