پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مشہور زمانہ ’’ پوکے مون‘‘ گیم کھیلنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھ لیں، پھر نہ کہنا کہ بتایا نہیں

datetime 5  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو( مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان سے تعلق رکھنے والے جمناسٹک اولمپیئن کوہیے اوچیمیرا نے برازیل کے شہر ریو میں پوکے مون گو گیم کھیلی جس کی وجہ سے ان کے موبائل فون کا بل 3700 امریکی ڈالر آگیا۔27 سالہ اوچیمیرا 2012 کے لندن اولمپکس سمیت اب تک پانچ بار جمناسٹک مقابلوں میں ایک گولڈ میڈل اور چار سلور میڈل حاصل کر چکے ہیں۔پوکے مون گو کے تمام کریکٹر پکڑ لییپوکے مون گو اب جاپان میں بھی دستیاباس کھیل میں کھلاڑی اصل دنیا میں جنات کارٹونوں کی تلاش کرتے ہیں۔ورچوئل ریئلٹی پر مبنی گیم پوکے مون گو اس قبل چھ جولائی کو امریکہ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ریلیز کیا گیا تھا اور اب یہ گیم 30 سے زائد ممالک میں دستیاب ہے اور زبردست مقبولیت حاصل کر چکی ہے۔پوکے مون کے کردار سب سے پہلے 1990 کی دہائی میں ننٹینڈو کی گیم بوائے ڈیوائس پر آئے تھے۔ پوکیمون گو کے لیے ننٹینڈو نے امریکی کمپنی نیانٹک اور پوکیمان کمپنی کے ساتھ اشتراک کیا، جو ان کرداروں کے حقوق کی مالک ہے۔
خیال رہے کہ ورچوئل ریئلٹی پر مبنی گیم پوکے مون گو 30 سے زائد ممالک میں دستیاب ہے اور زبردست مقبولیت حاصل کر چکی ہے۔جب اوچیمیرا اولمپک مقابلوں میں شرکت کے لیے جاپان سے برازیل پہنچے تو موبائل فون رومنگ پر ہونے کی وجہ سے بل موصول ہونے پر انھیں دھچکا لگا۔کینزو شیرائی جو کہ ان کی ٹیم میں شامل ہیں بتاتے ہیں کہ جس دن اوچیمورا کو اپنے فون کا بل ملا اس دن کھانے کی میز پر وہ بالکل بے دم لگ رہے تھے۔تاہم متعلقہ فون کمپنی نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی ہے کہ وہ ان سے ’ڈیلی فلیٹ ریٹ‘ پر بل لیں گے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اوچیمیرا جو کہ اس وقت اپنا ٹائٹل دوبارہ جیتنے کے لیے فیورٹ ہیں ملک سے باہر ہونے کے باعث اب روزانہ کی بنیاد پر 3700 امریکی ڈالر کے بجائے 22 امریکی ڈالر موبائل بل ادا کریں گے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…