اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

’’40 گدھے برائے فروخت ‘‘دنیا بھر میں شدت پسندی کو فروغ دینے والی فوج نے اشتہار شائع کرا دیا، کس ملک کی فوج ہے ؟ جانئے

datetime 5  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی اخبارات میں چالیس گدھے برائے فروخت کے عنوان سے ایک اشتہار شائع ہوا ہے۔اس اشتہار میں اور تو خاص بات نہیں سوائے مشتہر ادارے کے،اور وہ اسرائیلی فوج ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطینیوں کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے ان کے یہ گدھے مقبوضہ مغربی کنارے کی وادیِ اردن میں کھیتوں میں چرتے ہوئے یا ادھر ادھر آوارہ پھرتے ہوئے پکڑے تھے اور وہ اب ان کو اشتہار کے ذریعے نیلام کررہی ہے اور انھیں ان کے مالکان یا دوسرے فلسطینیوں کو واپس فروخت کررہی ہے۔اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے یہ گدھے ادھر ادھر آوارہ پھرتے ہوئے پکڑے تھے اور انھیں تحفظ عامہ کے پیش نظر اور سڑک حادثات کو کم کرنے کے لیے پکڑ کر ضبط کر لیا گیا تھا۔لیکن فلسطینی ان کے اس دعوے کو تسلیم نہیں کرتے ہیں اور ان کا کہنا تھا اسرائیلی فوج اردن کی سرحد کے ساتھ واقع وادی میں ضبطی اور مسماری کی ایک پالیسی پر عمل پیرا ہے۔اس کے تحت فلسطینیوں کے مویشیوں کو پکڑا اور ان کے مکانوں کو مسمار کیا جارہا ہے تاکہ انھیں اس علاقے سے مکمل طور پر بے دخل کیا جاسکے اور اس علاقے کو فوج اور یہودی آباد کاروں کے لیے زیر استعمال لایا جا سکے۔ وادی اردن میں پانی کے وافر ذخائر اور زرعی زمین موجود ہے۔اس کو اسرائیل اپنے تزویراتی دفاع کے لیے اہم قرار دیتا ہے۔اسرائیلی فوج نے فلسطینی اخبارات میں شائع شدہ اس اشتہار کے عربی زبان میں مضمون میں کہا ہے کہ اگر گدھوں کے مالکان نے انھیں واپس لینے کا دعویٰ نہ کیا تو انھیں نیلام کردیا جائے گا لیکن ان کو وہ جرمانے کی ادائیگی کے بعد ہی واپس لے سکتے ہیں اور جرمانے کی یہ رقم ان کی اصل قیمت سے کہیں زیادہ ہے۔وادی کے علاقے المالح میں ایک مقامی کونسل کے سربراہ عارف دراغمح نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ایک گدھا واپس لینے کے لیے دو ہزار شیکلز ( 526 ڈالرز) تک رقم ادا کرنا ہوگی۔ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے مال مویشیوں کی ضبطی کوئی نئی بات نہیں ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…