پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہزاروں سال پہلے پورے شہر کو صفحہ ہستی سے تباہ کرنے والا عذاب ایک دفعہ پھر پھٹنے کو تیار

datetime 4  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم(نیوز ڈیسک) اٹلی میں موجود آتش فشاں پہاڑ ”وسوویئس “(Vesuvius) کو یورپ کا ”ٹائم بم“ کہا جاتا ہے۔ ماہرین نے خطرے کابار بار اظہار کرکیا ہے کہ یہ کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے۔ اٹلی میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلے گی۔ اس گرد واقع ریڈ زون میں واقع 6لاکھ لوگوں پر مشتمل قصوبوں اور شہروں کو پہلے ہی وارننگ دی جا چکی تھی اور اب اس آتش فشاں کی ممکنہ تباہ کاری کے حوالے سے ایک نئی تحقیق کی گئی ہے جس میں 63نئے ٹا?نز اور قصبوں کو خطرے سے چار علاقے میں شامل کرکے اسے ییلو زون (Yellow Zone) قرار دے دیا گیاہے جو آتش فشاں پھٹنے کی صورت میں تباہی سے دوچار ہو سکتا ہے۔ اس نئے تخمینے کے بعد اٹلی کا 30لاکھ آبادی کا شہر نیپلز(Naples) بھی ممکنہ خطرے سے دوچارعلاقے میں شامل ہو گیا ہے۔ برطانوی اخبار ”ڈیلی میل“ کی رپورٹ کے مطابق آتش فشاں پھٹنے سے نیپلز کی آدھی سے زیادہ آبادی متاثر ہو گی۔مزید جانئے: دنیا کا واحد ریلوے سٹیشن جہاں صرف ایک مسافر کے لئے ٹرین جاتی ہے ۔ماہرین کے مطابق آتش فشاں پھٹنے کی صورت میں اس ییلو زون میں اس کی راکھ اور چٹانیں جا کر گریں گی جس سے کئی عمارتیں زمین بوس ہو سکتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ریڈ زون میں واقع آبادیاں براہ راست آتش فشاں سے بہنے والے گرم سیال مادے، کھولتی ہوئی گیس کے بادلوں، راکھ اور بڑی چٹانوں سے تباہ ہو سکتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آتش فشاں جب پھٹے گا تو اس کی چٹانیں 322کلومیٹر بھی گھنٹہ کی رفتار سے آبادیوں کی طرف بڑھیں گی اور راستے میں آنے والی عمارتوں کو تباہ کرتی چلی جائیں گی۔ نیپلز سٹی کونسل کے ترجمان ڈومینیکو انونزیاتا کا کہنا تھا کہ ” آتش فشاں پھٹنے کی صورت میں نیپلز سٹی کی آدھی سے زیادہ آبادی بھی بالواسطہ طور پر متاثر ہو سکتی ہے۔“واضح رہے کہ یہ آتش فشاں پہاڑ پہلی بار 79قبل مسیح میں پھٹا تھا اور اس نے پومپئی (Pompeii) شہر کو نیست و نابود کر دیا تھا جس کے ملبے سے کچھ سال قبل بھی انسانی باقیات ملی ہیں جن پر آتش فشاں کے سیال مادے میں کی تہہ اب تک موجود تھی۔ اس کے بعد یہ آتش فشاں 1631ئ میں پھٹا، اس بار اس نے 6ہزار لوگوں کی جانیں لیں۔ آخری بار اس نے 1944ئ میں راکھ اور سیال مادہ اگلنا شروع کیا لیکن اس بار اس کی مقدار بہت کم تھی اس لیے کوئی تباہی نہ ہوئی۔ ریڈ زون کے لیے حکومت نے ایک منصوبہ بندی کر رکھی ہے جس کے تحت آتش فشاں پھٹنے کی وارننگ کے ساتھ ہی شہریوں کا اس علاقے سے انخلائ شروع کر دیا جائے گا اور 72گھنٹوں میں تمام 6لاکھ آبادی دیگر مقامات پر منتقل کر دی جائے گی۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…