بھونیشور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی مشرقی ساحلی ریاست اڑیسہ میں ریاستی حکومت نے جیلوں کی حفاظت کیلئے خواجہ سرؤ اں کو تعینات کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ کی حکومت نے خواجہ سراؤں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک منفرد منصوبہ بنایا ہے۔اڑیسہ ملک کی پہلی ریاست ہے جہاں خواجہ سراؤ ں کو جیلوں کی حفاظت کے لیے تعینات کیا جا رہا ہے۔سپریم کورٹ نے اس سے قبل خواجہ سراؤ ں کو مرکزی دھارے میں شامل کیے جانے کا کہا تھا۔اس کے لیے خواجہ سراں کو سماج کے دیگر طبقوں کی طرح ملازمتوں کے کمیشن کے امتحان میں شامل ہو کر کامیابی حاصل کرنی ہوگی۔اوڈیشا کے آئی جی جیل خانہ جات ارون کمار رائے نے بتایا کہ اوڈیشا میں 90 جیلیں ہیں اور یہاں 250 وارڈن کی اسامیاں خالی ہیں۔ان آسامیوں پر تقرری کے لیے خواجہ سرا درخواست دے سکتے ہیں جبکہ جسمانی فٹنس کے امتحانات کے لیے خواجہ سراؤ ں کو خواتین کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔اوڈیشا میں تقریبا 20 ہزار خواجہ سرا آباد ہیں اور ان میں سے دو سے ڈھائی ہزار تعلیم یافتہ ہیں۔