اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

نوکیا 105داعش کا پسندیدہ ترین فون، ایسا کیوں ہے؟ وجہ سامنے آ گئی

datetime 2  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)عسکریت پسند جماعت داعش کے جنگجو نوکیا 105موبائل فون کا استعمال بڑی تعداد میں کرتے ہیں۔گزشتہ ماہ سی اے آر کانفلیکٹ آرمیمنٹ ریسرچ کی جانب سے پیش کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق کسی بم کو ٹرگر کرنے کیلئے نوکیا 105موبائل فون داعش کے دہشت گردوں کا پسندیدہ موبائل فون ہے۔سی اے آر کی جانب سے پیش کیے جانے والے جائزے کے مطابق دس ایسے موبائل فونز کی ایک فہرست سامنے آئی ہے جو داعش کے جنگجو سب سیزیادہ استعمال کرتے ہیں۔ان دس قسم کے موبائل فونز میں نوکیا 105سب سیزیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔سی اے آر کے مطابق اس کی بڑی وجہ نوکیا 105کی سپر پائیدار طویل بیٹری لائف ،اور سستا ہونا ہے۔انکا کہنا ہے کہ بغیر کسی ایپلی کیشن اور کیمرے کے یہ فون عراق کے دہشت گردوں کا پسندیدہ ہے۔انھوں نے بتایا کہ دہشت گرد کسی بھی حملے میں دو فون استعمال کرتے ہیں۔ایک بم بنانے کے عمل کے دوران استعمال کیا جاتا ہے جبکہ دوسرا خود کش حملہ آور کے ساتھ رابطے اور دھماکے کیلئے سنگل بھیجنے کی غرض سے استعمال کیا جاتا ہے۔اس فون کے استعمال کی ایک اور بڑی وجہ اس کا طاقتور وائیبریشن سسٹم بھی ہے۔رپورٹ کے مطابق داعش کی جانب سے بڑی تعداد میں نوکیا105کا حصول ممکن بنایا گیا ہے۔وہ اس فون کو کسی بھی طرح سے حاصل کرنے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے چاہے اس کیلئے انھیں بڑی تعداد میں انھیں خریدنا پڑے یا چوری کرنا پڑے۔واضح رہے نوکیا105کی قیمت 30ڈالر سے بھی کم ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…