اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

25ہزار فٹ کی بلندی اور پیرا شوٹ بھی نہیں تھا، دنیا کے خوش قسمت ترین انسان کی کہانی جس نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

datetime 31  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ کے لیوک ایکنز پہلے ایسے انسان ہیں جنھوں نے کامیابی کے ساتھ 25 ہزار فٹ کی بلندی سے بغیر پیراشوٹ کے چھلانگ لگائی اور بحفاظت جال میں گرے۔مسٹر ایکنز نے مختلف بلندیوں سے تقریباً 18 ہزار بار چھلانگ لگا رکھی ہے ٗانھوں نے یہ چھلانگ جنوبی کیلیفورنیا کے سیمی ویلی میں لگائی اور جال کے مرکز میں گرے۔دو منٹ پر مشتمل ان کی مہم کو فوکس ٹی وی پر براہ راست نشر کیا گیا۔گرنے کے دوران 42 سالہ ایکنز نے 120 میل یعنی تقریباً 193 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار حاصل کی ٗانھوں نے اعتراف کیا کہ چھلانگ لگانے سے قبل وہ نروس تھے۔ انھوں نے کہا کہ یہ بس ہو گیا۔ میرے منہ سے تو الفاظ نکل ہی نہیں رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایک وقت وہ اس چھلانگ کو منسوخ کرنے کا ارادہ کر رہے تھے کیونکہ انھیں حفاظتی اقدام کے طور پر پیراشوٹ پہننے کا حکم دیا گیا تھا اور اس کے اضافی وزن کی وجہ سے ان کا گرنا اور بھی مشکل ہو جاتا تاہم منتظمین نے چھلانگ سے ذرا قبل یہ شرط ہٹا لی۔ان کے ترجمان جسٹن ایکلن نے کہا کہ ایکنز کی چھلانگ ان کے 26 سالہ کریئر کی انتہا ہے جس میں انھوں نے بغیر پیراشوٹ اور ونگ سوٹ کے سب سے زیادہ بلندی سے اپنا ذاتی اور عالمی ریکارڈ قائم کیا ایکنز جو امریکہ میں پیراشوٹ ایسوسی ایشن میں مشیر ہیں انھوں نے بتایا کہ ان کے دوست کو دو سال قبل یہ خیال آیا تھا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…