اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کے سفر پر نکلا شخص اپنی بیوی بھول گیا

datetime 28  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دنیا کی سیر پر نکلا ایک چینی سیاح اپنی بیوی ایک جرمن ہائی وے پر بھول گیا، جسے بعد ازاں پولیس کی مدد سے کافی فاصلے پر ایک دوسرے شہر کے قریب اس کے شوہر تک پہنچایا گیا۔ اس سے قبل یہ خاتون کئی کلومیٹر پیدل ہی چلتی رہی تھی۔شمالی جرمنی کے ایک چھوٹے سے شہر ڈیلمن ہورسٹ سے نیوز ایجنسی اے ایف پی کی جمعرات اٹھائیس جولائی کو ملنے والی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اس چینی جوڑے نے ایک وین میں اپنا سیاحتی سفر اپنے ملک کے دارالحکومت بیجنگ سے شروع کیا تھا۔دنیا کی سیر پر نکلے ان چینی سیاحوں نے جرمن صوبے لوئر سیکسنی سے گزرتے ہوئے ایک ہائی وے پر سفر کے دوران کچھ دیر کے لیے وقفے کا فیصلہ کیا۔ لیکن کچھ دیر آرام کے بعد یہ چینی سیاح جب وہاں سے رخصت ہوا تو اپنی بیوی کو سرے سے بھول ہی گیا۔ اسے یہ احساس ہی نہ ہوا کہ جو بیوی چین سے جرمنی تک اس کے ساتھ تھی، اسی کو وہ ہائی وے کے ریسٹنگ ایریا میں پیچھے چھوڑ گیا تھا۔اس خاتون کی عمر 63 برس بتائی گئی ہے اور اسے صرف چینی زبان آتی ہے۔ اس واقعے کے بعد خاتون نے ہائی وے پر پیدل ہی چلنا شروع کر دیا تھا اور اس دوران اس نے کئی کلومیٹر کا فاصلہ بھی طے کر لیا تھا۔پولیس کو اس واقعے کی اطلاع ہائی وے پر سفر کرنے والے کئی ڈرائیوروں نے دی جو خود بھی پریشان ہو گئے تھے۔ ڈیلمن ہورسٹ کی پولیس نے بتایا کہ شروع میں پولیس اہلکاروں کو اس چینی خاتون کے ساتھ بات چیت میں بہت مشکل پیش آئی۔پھر کئی مرتبہ کی ناکام کوشش کے بعد پولیس خاتون کے شوہر سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہو ہی گئی۔ ’’شوہر شرمندہ تھا، وہ اپنی گاڑی میں واپس لوٹا اور آہل ہورن شہر میں ہائی وے پولیس نے اس کی بیوی اس کے حوالے کر دی۔‘‘پولیس کو ابھی تک یہ پتہ نہیں چلا کہ یہ 66 سالہ چینی سیاح اپنی بیوی کو ہائی وے کے ریسٹنگ ایریا میں بھول کیسے گیا تھا؟ تاہم دوبارہ مل جانے پر اس جوڑے نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کچھ دیر بعد اپنی اگلی منزل کی طرف روانہ ہو گیا۔پولیس کے مطابق اس چینی جوڑے نے اس واقعے کے باوجود اپنے سفر کا مزہ خراب نہیں ہونے دیا اور سفر جاری رکھنے سے پہلے اس واقعے کو اپنے لیے تصویری طور پر ریکارڈ بھی کر لیا۔ ’’جب یہ چینی جوڑا رخصت ہوا تو اس کے زاد راہ میں اس چینی میاں بیوی کی ہائی وے پولیس اہلکاروں کے ساتھ اتاری گئی ایک یادگاری فوٹو کا اضافہ ہو چکا تھا، اور مستقبل میں سنانے کے لیے ایک دلچسپ کہانی وجود میں آ چکی تھی۔‘‘



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…