نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )روشن مستقبل کا خواب ہرایک کا ہوتاہے اوربھارتی بھی کچھ مختلف نہیں لیکن طریقہ ذراعجیب ہے ، محنت مشقت کی بجائے مندر کو ترجیح دیتے ہیں اور اس کیلئے چلکر بالاجی مند ر خاصی شہرت رکھتاہے۔’ویزابالا جی مندر‘ان لوگوں میں خاصہ معروف ہے جو بیرون ملک جاناچاہتے ہیں لیکن یہ محض افواہ ہی ہے۔ حالیہ دنوں میں شہر میں لگنے والی ایک ہورڈنگ میں بتایاگیاکہ ایک شخص مندر میں جانے کے بعد کیسے امریکی ویزاحاصل کرلیتاہے اور یہ سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیااور پھر ایک بڑے اخبار نے اس کہانی کو مزید اچھالا،عقیدت مند مندر میں جاتے ہیں ، گیارہ چکر اور پھر سیدھا پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔مندرٹرسٹ کے ذرائع کے مطابق بیشتر لوگ وہ ہیں جو بیرون ملک جاناچاہتے ہیں اور زیادہ ترکی عمر پچیس سے پینتیس کے درمیان ہے۔لوگوں کا عقیدہ ہے کہ ویزا مندر ان کی مدد کرے گا ، بیرون ملک اچھی نوکری ملے گی اور بیرون ملک سٹوڈنٹ ویزا کی درخواست دینے والوں کی بھی شنوائی ہوگی۔ہر ہفتے ساڑھے سات سے دس ہزار ہزار لوگ مندر آتے ہیں ، جمعہ اور اتوارمقبول ہیں لیکن یہاں فنڈ کیلئے کوئی باکس موجود نہیں۔