کٹھمنڈو (نیوز ڈیسک) نیپال کی خاتون کوہ پیما نے انوکھا عالمی ریکارڈ قائم کردیا، ساتویں بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے تمام مردوں اور عوروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔نیپال کی 42 سالہ خاتون کوہ پیما لکپا شیرپا نے 6 بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لکپا شیرپا کے سفر کا انتظام کرنیوالی کمپنی کے حکام نے بتایا کہ نیپالی کوہ پیما نے 8 ہزار 850 میٹر بلند چوٹی ساتویں بار سر کی، ان کے ہمراہ ایک نیپالی گائیڈ بھی تھا۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ لکپا کے چوٹی پر پہنچنے کے 3 گھنٹے بعد 8 اراکین پر مشتمل روسی ٹیم نے اپنے 8 گائیڈز کے ہمراہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا، رواں ماہ 330 کوہ پیماؤں نے نیپالی علاقے سے ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا۔لکپا شیرپا امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں ایک بڑے جنرل اسٹور پر کام کرتی ہیں، وہ نیپال کے مشرقی ضلع سنکھوا سبھا میں پیدا ہوئیں، تین بچوں کی ماں لکپا نے 2006ء میں چھٹی مرتبہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے بعد کوہ پیمائی کو خیر باد کہہ دیا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جہانگیری کی جعلی ڈگری
-
سعودی عرب کےاقامہ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا
-
سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتوں کے اعلان نے خریداروں کو حیران کر دیا
-
حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا
-
پاکستان میں سوزوکی کمپنی کے سال 2026 کے نئے ماڈلز، تازہ قیمتوں کا اعلان
-
خوشخبری !ملازمین کے لیے بھاری الاؤنس منظور
-
معروف اداکار نے خودکشی کرلی
-
بھاری چالان سے پریشان شہریوںکے لیے خوشخبری
-
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
-
27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
سونے کا بھاؤ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
-
سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف
-
پنجاب بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری
-
نامناسب اشارے کی ویڈیو وائرل: ہسپتال نے ڈاکٹر کو ملازمت سے برطرف کردیا















































