اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ویسے تو دنیامیں دیکھنے سے تعلق رکھنے والی چیزیں کئی ہیں مگر کچھ جگہیں ایسی بھی ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد ایک عرصہ تک آپ انہیں اپنے اذہان سے نکال نہ یں سکتے ۔قارئین دنیا میں ایک ایسا شہر بھی موجود ہے جہا ں لوگ رات کے اندھیرے کو دیکھنے کیلئے ترستے ہیں ، جریدے سائنس ایڈوانسز میں شائع ایک تحقیق کے مطابق سورج غروب ہونے کے بعد سنگاپور کی فضاء مصنوعی روشنیوں سے جگمگا اٹھتی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کی آنکھیں اب تاریکی کو دیکھنے کے قابل ہی نہیں رہیں،روشنی کی آلودگی کی وجہ سے آسمان پر مصنوعی روشنی کا ایسا جال سا بن جاتا ہے جس سے ستاروں کو دیکھنا بھی بہت مشکل ہوتا ہے دیکھنے میں تو یہ نظارہ بے حد خوبصورت ہے مگر وہاں کے رہائشی قدرت کی حسین ترین چیز، رات کے اصل جادو کو دیکھنے سے محروم ہیں۔