جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

سونے کی قمیض پہننے والے امیر ترین بھارتی کاانجام کیا ہوا؟ جان کر لرز جائیں گے

datetime 16  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں سونے سے لدے اور سونے کی قمیض پہننے والے شخص کو قتل کردیا گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 48 سالہ دتہ پھوگے نامی شخص دنیا کی سب سے مہنگی قمیضوں میں سے ایک سونے کی قمیض زیب تن کرتا تھا اور خود کوسونے سے لاد کر رکھتا تھا، دتہ پھوگے نے اس وقت شہرت حاصل کی جب اس نے 3 کلو وزنی سونے کی قمیض پہنی جس کی مالیت تقریباً ڈھائی لاکھ ڈالر تھی۔ بھارت میں دتہ پھوگے کو سونے کے آدمی کے نام سے پکارا جاتا تھا اور اسے گزشتہ روز چند افراد نے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے دتہ پھوگے اور اس کے بیٹے کو کسی کی سالگرہ میں شرکت کی دعوت دی تھی جہاں اسے پتھروں اور تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق دتہ پھوگے کے قتل کے شبے میں 4 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے اور شبہ ہے کہ اسے کسی ذاتی جھگڑے کی بنا پر قتل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہیکہ دتہ کے بیٹے نے اپنے والد کو قتل ہوتے ہوئے دیکھا لیکن اس کے باوجود قاتلوں نے اسے زندہ چھوڑ دیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…