اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کا سب سے بڑا سموسہ تیار، کہاں اور کس نے بنایا ؟ دلچسپ رپورٹ سامنے آ گئی

datetime 14  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)مہاراج گنج: بھارت کے علاقے گوپال نگر میں 10 نوجوانوں نے دنیا کا سب سے بڑا سموسہ تیار کرلیا جس کا وزن 332 کو گرام ہے۔بھارت کے ضلع مہاراج گنج کے 20 سالہ رتیش سونی نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے 332 کلوگرام وزنی سموسہ تیار کرلیا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے کے لیے بھی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔دنیا کا سب سے بڑا سموسہ بننے کا اعلان کرتے ہی ہزاروں افراد اسے دیکھنے چلے ا آئے۔ تکونہ سموسہ ایک طرف سے 2 میٹر چوڑا اور دونوں اطراف سے ڈیڑھ میٹر تھا۔ رتیش سونی نے بتایا کہ گزشتہ برس بھارتی علاقے کیتھریا بازار میں دنیا کی سب سے بڑی جلیبی بنائی گئی جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ اس کے بعد رتیش اوران کے ساتھیوں نے دنیا کا سب سے بڑا سموسہ بنانے کا تہیہ کیا۔سموسہ بنانے والی ٹیم نے 15 روز تک اس پر کام کیا اور اس پر 40 ہزار روپے کی خطیر رقم خرچ ہوئی۔ سموسے کی تیاری میں 90 لیٹر تیل، 175 کلو آٹا اور200 کلو آلو استعمال کیے گئے۔ سموسے کا مکمل گھیر 36 انچ ہے۔ اسے بنانے والے گروپ میں شامل تمام افراد کیٹرنگ اور ہوٹل کے کاروبار سے وابستہ ہیں جن کی عمر 16 سے 30 برس ہے جن میں سے 4 بارہویں جماعت کے طالبعلم ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…