اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کا ایسا علاقہ جہاں دس سال سے ٹرین کی آمد و رفت بند ہے ۔۔۔ وہ کونسی جگہ ہے ؟ جانئے

datetime 13  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اوستہ محمد ،جیکب آباد اور لاڑکانہ سیکشن پر ریل سروس دس سال سے معطل۔لاکھوں افراد آرام دہ سفر سے محروم ،اراضی اور تنصیبات پر لینڈ مافیا قابض۔عوامی حلقوں کی طرف سے سیکشن کی بحالی کا مطالبہ۔عوامی مطالبے اور احتجاج کے باوجود اوستہ محمد ،جیکب آباد اور لاڑکانہ ریل سروس بحال نہیں ہو سکی۔لاکھوں افراد آرام دہ اور سستی سفری سہولتوں سے محروم۔عوامی حلقوں اور تاجر برادری نے سبی ہرنائی ریلوے سیکشن کی بحالی کے بعد مذکورہ سیکشن پر معطل ریل سروس کی بحالی کی آس لگا رکھی ہے۔دس سال سے معطل ریل سروس کا فائدہ اٹھا کر ریلوے کی قیمتی اراضی اورتنصیبات پر لینڈ مافیا نے قبضہ جما دیا۔پٹڑیاں اکھاڑنے کا سلسلہ نہ رک سکا۔ رپورٹ کے مطابق اوستہ محمد ،جیکب آباد اور لاڑکانہ ریل سروس گزشتہ دس سال سے بلا جواز معطل کر دی گئی ہے۔جس سے نہ صرف لاکھوں افراد ریل کے نسبتاً سستے اور محفوظ سفر سے محروم کر دیئے گئے بلکہ اس دوران مبینہ طور پر لینڈ مافیا کو ریلوے کی قیمتی اراضی پر ہاتھ صاف کرنے کا موقع بھی ملا۔نامعلوم افراد نے میلوں تک ریل کی پٹڑیاں بھی اکھاڑ ڈالیں۔ایکڑوں پر پھیلی قیمتی اراضی اور تنصیبات بھی لینڈ مافیا کے نشانے پر رہی۔تادیبی کاروائی نہ ہونے سے بالآخر ریلوے ملازمین کے رہائشی کوارٹرز ،بنگلے ریلوے پولیس تھانے گودام پمپ اسٹیشن یہاں تک کہ پلیٹ فارم اور ویٹنگ پر بھی قبضہ ہو چکا ہے۔عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی توجہ اس اہم مسئلے کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ مذکورہ روٹ پر قیام پاکستان سے قبل ریل سروس کامیابی سے چل رہی تھی۔لوگوں کو سستی اور محفوظ آرام دہ سفری سہولتیں میسر تھیں تا ہم ریلوے حکام نے اس روٹ پر ریل سروس بلا جواز معطل کر کے غریب اور متوسط طبقے سے یہ سہولت چھین لی۔لاکھوں افراد کی پبلک ٹرانسپورٹ کے غیر معیاری مہنگے اور تکلیف دہ سفرپر مجبور کر دیاگیا۔رائس ٹریڈرزکا کہنا ہے کہ اوستہ محمد سے سالانہ لاکھوں ٹن چاول کراچی اور اندرون ملک بھیجا جاتا ہے۔ریلوے کی گڈز ٹرانسپورٹیشن سے یہ عمل سستے اور محفوظ طریقے سے رواں دواں تھا۔تاہم اب سڑکوں کی خستہ حالی اور امن و امان کی مخدوش صورتحال کی سبب چاول کے تاجروں اور ایکسپورٹرز کو بے پناہ مشکلات کا سامنہ ہے۔عوامی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے مطالبہ کیا ہے کہ اوستہ محمد،جیکب آباد اور لاڑکانہ ریل سروس بحالی کے لیے فوری طور پر اقدامات کر کے اسے بحال کیا جائے تاکہ اوستہ محمد کی عوا م بھی سستا اور آرام دہ محفوظ سفر کی سہو لتوں سے فائدہ اٹھاسکے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…